ابنا: علي اکبر صالحي جمعرات کے روز ہندوستان کے دارالحکومت نئي دہلي پہنچے اور اپنے ہندوستاني ہم منصب ايس ايم کرشنا نيز ديگر اعلي ہندوستاني عہديداروں سے ملاقات اور باہمي دلچسپي کے امور پر گفتگو کي -
وزير خارجہ علي اکبر صالحي تہران ميں منعقد ہونے والے ناوابستہ تحريک کے سربراہي اجلاس ميں شرکت کے ليے صدر محمود احمدي نژاد کا دعوت نامہ وزير اعظم من موہن سنگھ کے لئے ليکر گئے ہيں-
ہندوستان کي بعض سياسي، علمي اور ثقافتي شخصيات سے ملاقات بھي ايراني وزير خارجہ کے پروگرام ميں شامل ہے-
واضح رہے کہ ناوابستہ تحريک کا سولہواں سربراہي اجلاس اس سال موسم گرما ميں تہران ميں منعقد ہوگا- اس اجلاس کے انعقاد کے بعد ناوابستہ تحريک کي سربراہي تين سال کے لئے اسلامي جمہوريہ ايران کے پاس آجائے گي -
اس وقت دنيا کے ايک سو اٹھارہ ملک ناوابستہ تحريک کے رکن ہيں........
/169